عقیدہ ختم نبوت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، تحریک لبیک پاکستان

01 اگست ، 2024

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی ارکان شوریٰ علامہ پیر سید عنایت الحق شاہ سلطانپوری، ڈاکٹر محمد شفیق امینی،مفتی محمد عمیر الازہری، چوہدری محمد رضوان سیفی نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔سپریم کورٹ کا فیصلہ پڑھے بغیر وفاقی وزراء کی پریس کانفرنسز کرنا افسوسناک ہے ۔ان خیالات کااظہارانہوں مرکزاہلسنت جامعہ ضیاء العلوم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر پیر سید عرفان امیر شاہ بخاری، علامہ مفتی ربنوازفارقی ضیائی ، شیخ محمد واصف اقبال بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ حماس کے سربراہ کی شہادت پر تحریک لبیک فلسطینی قوم سے تعزیت کا اظہار کرتی ہے ۔