ای او بی آئی نے پنشن کے پونے 5ارب روپے جاری کردیے

01 اگست ، 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایمپلائز اولڈ ایج بینی فٹس انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی)نے ماہ جولائی 2024ء کی پنشن کے 4,708,145,445روپے بینک الفلاح کو جاری کردیے۔ای او بی آئی حکام کے مطابق ملک بھر میں 426,842پنشنرز میں یکم اگست سے پنشن کی تقسیم کا آغاز ہوگا۔