اسلام آباد‘PTIکا دفترکھل گیا‘عمرایوب کا سامان چوری کا الزام

01 اگست ، 2024

اسلام آباد (آئی این پی)اسلام آباد میں انتظامیہ نے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ ڈی سیل کردیا جبکہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے الزام عائد کیا ہے کہ دفتر سے ٹی وی، کمپیوٹرز، کیمرےاور دستاویزات چوری کرلیے گئے‘ آئی جی، سی ڈی اے چیئرمین و دیگر کے خلاف ایف آئی آر درج کروائیں گے۔ ڈیوٹی مجسٹریٹ نے عدالتی حکم پر پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کو ڈی سیل کیا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں عمر ایوب نے کہا کہ دفتر کی صورتحال دیکھ کر لگا کوئی قلعہ فتح کر لیا گیا ہو، رؤف حسن کے پرس سے پیسے نکال کر لے گئے‘جب تک یہ اپنی نوکریاں کریں گے، ایف آئی آر ان کا پیچھا کرے گی، بہت سے لوگوں کو معافیاں مانگتے دیکھا مگر ان کو معافی نہیں ملے گی ۔