سیکورٹی پیپرز لمیٹڈ کا قبل از ٹیکس ریکارڈ منافع

01 اگست ، 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سیکیورٹی پیپرز لمیٹڈ کا قبل از ٹیکس ریکارڈ منافع،فی شیئرز 12.5 روپے ڈیونڈڈ کا اعلان،تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی پیپرز لمیٹڈ (ایس پی ایل) نے مؤرخہ 30 جون ،2024ء کو ختم ہونے والے مالی سال کے دوران قبل از ٹیکس منافع میں 55 فیصد اضافے کے ساتھ 2,392 ملین روپے کا منافع حاصل کیا۔ یہ غیر معمولی مالی کارکردگی کمپنی کی مضبوط کاروباری حکمت عملی، آپریشنل کارکردگی اور مزید عمدگی کے عزم کا ثبوت ہے۔