جعلی دستاویزات ، مسافر گرفتار

01 اگست ، 2024

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ایف آئی اے نے ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک سے آنے والے مسافر کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے امیگریشن کے مطابق ملزم کی شناخت سلطان کے نام سے ہوئی ہے اور ملزم فلائٹ نمبر QR604 کے ذریعے پاکستان پہنچا تھا۔ملزم کے پاسپورٹ میں تجدید کی جعلی مہریں لگی ہوئی تھیں۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم تجدید کے لئے جدہ میں واقع پاکستانی ایمبیسی نہیں گیا تھا۔پاکستانی مشن آفس جدہ نے بھی مذکورہ مہروں کی جعلی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ملزم کو گرفتار کر کے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل منتقل کر دیا گیا ہے۔