کریم آباد انڈر پاس کی لاگت ایک ارب 35 کروڑ سے بڑھ کر 4 ارب روپے ہوگئی

01 اگست ، 2024

کراچی (طاہر عزیز۔۔اسٹاف رپورٹر) کراچی کے علاقے کریم آباد چورنگی پر زیر تعمیر انڈر پاس کی لاگت میں تین گنا اضافہ ہو گیا منصوبہ شروع ہوتے وقت اصل تخمینہ ایک ارب35کروڑ روپے تھا جو بڑھ کر 4ارب تک پہنچ گیا ہےکے ڈی اے نے نظرثانی تخمینہ منظوری کے لئےمحکمہ بلدیات حکومت سندھ کو بھیج دیا ہےباخبر ذرائع کے مطابق لاگت بڑھنے کی وجہ انڈر پاس سے گزرنے والی پانی کی 24انچ قطر کی لائن کو بچانے کےلئے انڈر پاس کو مزید گہرا کیا جائے گا کریم آباد چورنگی سے عثمان میموریل اسپتال تک پہلے اس کی 6 سو میٹر لمبائی تھی جسے اب بڑھا کر1080میٹر طویل کر دیا گیا ہےجبکہ گہرائی جو پہلے ساڑھے پانچ میٹر رکھی جانا تھی لائن کے مقام پر ساڑھے سات میٹر ہو جائے گی منصوبے کےذمہ داران کا کہنا ہے کہ پانی کی یہ لائن واٹر پمپ سے لیاقت آباد گریوٹی پرجاتی ہے اسے ری روٹ نہیں کیا جا سکتاانڈر پاس کے مقام پراس مائلڈ اسٹیل پائپ لائن کی ڈبل کوٹنگ کر کے اسے محفوظ بنایا جائے گامنصوبے میں دو لاکھ گیلن پانی اسٹور کرنے کے لئے انڈ ر گراونڈ ٹینک بھی بنایا جائے گا جو مسلسل پون گھنٹے تک ہونے والی بارش کاپانی اسٹور کر سکے گا جسے بعد میں باغبانی کے لئے استعمال کیا جا سکے گاکریم آباد انڈر پاس منصوبہ کے لئے فنڈلوکل گورنمنٹ سندھ فراہم کر رہی ہےکے ڈی اے تعمیر کر رہی ہےکام کا آغاز اپریل2023 میں ہوا تھا اوراپریل 2025میں مکمل کیا جانا ہےاب تک 35فی صد کام مکمل ہوا ہے۔