گھوٹکی، ڈاکوئوں کا پولیس اہلکاروں پر حملہ، فائرنگ، 3 اہلکار شہید

01 اگست ، 2024

گھوٹکی(اقبال صدیقی نامہ نگار)گھوٹکی رونتی تھانہ کی حدود گاؤں میانی میں ڈاکوؤں کا پولیس اہلکاروں پر حملہ، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 3پولیس اہلکار شہید ہوگئے، تفصیلات مطابق گھوٹکی کے علاقے اباڑو میں رونتی تھانہ کی حدود گاؤں میانی میں ڈاکوؤں کا پولیس اہلکاروں پر حملہ، جدید ہتھیاروں سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار شہید ہوگئے شہید ہونے والوں میں عبد السمیع سموں، عبدالحنان، شفیق احمد گل شامل ہیں بتایا جارہا ہے کہ تینوں پولیس اہلکار بچا بند پولیس پکٹ پر اپنی ڈیوٹی پر جارہے تھے کہ ڈاکوؤں نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تینوں پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔