دو ہفتوں میں کراچی کے انٹر سٹی بس اسٹینڈز ختم کردیئے جائیں گے، اجلاس میں فیصلہ

01 اگست ، 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) دو ہفتوں میں انٹر سٹی بس اسٹینڈز ختم کر دئے جائیں گے پہلے مرحلہ میں کینٹ اسٹیشن ،ایم اے جناح روڈ، تاج کمپلیکس اور الکرم اسکوائر پر ان بس اڈون کو ختم کیا جائے گا،کمشنرکراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت شہر کے اندر غیر قانونی بس اسٹینڈز کے خاتمہ کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور خلاف ورزی کرنے والی بسوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی اجلاس میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن ڈی آی جی ٹریفک احمد نواز ایڈیشنل کمشنر ون غلام مہدی ویڈیو لنک پر تمام ڈپٹی کمشنرز پی ٹی اے اور آر ٹی اے کے سیکریٹریز نے شرکت کی اورفیصلہ کیاگیا کہ اگلے دو ہفتوں میں انٹر سٹی بس اسٹینڈز ختم کر دئے جائیں گے پہلے مرحلہ میں کینٹ ایم اے جناح روڈ تاج کمپلیکس اور الکرم اسکوائر پر بس اڈون کو ختم کیا جائے گا، ان مقامات سے کراچی بس ٹرمنل سپر ہائی وے جانے کے لئے مسافروں کو شٹل سروس کی سہولت مہیا کی جائے گی پابندی پر عمل نہ کرنے والی بسوں کے خلاف ڈپٹی کمشنرز ڈسٹرکٹ پولیس اور ٹریفک پولیس مل کر کارروائی کریں گے۔ شہر کے اندر مذکورہ چاروں بس اسٹینڈز پر پولیس متعین ہوگی اور کسی بس کو وہاں کھڑے ہونے کی اجازت نہیں ہوگی،انھیں مسافروں کو صرف سپر ہائی وے بس ٹرمنل سے مسافر سوار کرنے کی اجازت ہو گی۔