کراچی(رفیق مانگٹ) شاہ رخ خان بالی وڈ کے سپرا سٹارز میں سے ایک ہیں، جن کے دنیا بھر میں کروڑوں مداح ہیں، وہ فلم انڈسٹری میں سب سے زیادہ شائستہ ستاروں میں سے ایک ہیں ان کی کامیابی کا راز کیا ہے؟1988میں، ٹیلی ویژن اتنے عام نہیں تھے جتنے آج ہیں۔ دوردرشن پر کبھی کبھار، ایک کمزور لڑکا ابھیمنیو رائے کا کردار ادا کرتا ہوا ایک شو میں نظر آتا، جس کا نام ’’فوجی‘‘ تھا۔ کوئی روایتی اچھی شکل نہیں ، نہ ہی شو بز دنیا میں اس قسم کی پشت پناہی یا علم تھا جو اس کے ہم عصروں کے پاس تھا۔ درحقیقت بظاہر اس میں کوئی خاص بات نہیں تھی۔ یہ شو ہٹ ہو گیا اور ساڑھے تین عشروں کے بعد یہ کمزور لڑکا دنیا کے بڑے سپر اسٹارز میں سے ایک ہے، بغیر کسی’’گاڈ فادر‘‘ کے ۔شاہ رخ خان اب ٹرینڈ بن گیا ہے، ٹی وی سے عاجزانہ آغاز سے ابھرتے ہوئے آج وہ ایک برانڈ ہے ۔ وہ جس سے بھی ملتے ہیں عاجزانہ انداز میںاور جھک کر ملتے ہیں۔ ہدایت کار سبھاش گھئی، جنہوں نے اپنے کیریئر کے آغاز میں شاہ رخ کے ساتھ کام کیا تھا، نے یہ بتایا کہ شاہ رخ خان بھلے ہی اپنے کیریئر کے آغاز میں ہی سپر اسٹار نہ رہے ہوں، لیکن ان کے بارے میں ہمیشہ کچھ نہ کچھ ایسا رہا ہے جس نے ناظرین کو مسحور کردیا۔ تین چیزیں جنہوں نے شاہ رخ کو اس مقام تک پہنچنے میں مدد کی۔ ایک اس کی محنت، دوسرا عوامی تعلقات کا گہرا احساس اور تیسرا اپنے خاندان اور بہت قریبی دوستوں کے ساتھ اس کا رشتہ۔سلطان آف دہلی کے اداکار طاہر راج بھسین کہتے ہیں شاہ رخ نے بہت سے لوگوں کو خواب دیکھنے کی ترغیب دی۔ صرف 13 سال کی عمر میں تھیٹر کلاس کے دوران ان کی اداکاری کی تعریف کی گئی۔ اداکار روہن کھرانہ کہتے ہیں ان کے پاس لوگوں کو متاثر کرنے اور ان کےجذبات کو اسکرین پرپیش کرنے کی بے مثال طاقت ہے۔ سبھاش گھئی کے الفاظ میں شاہ رخ احترام اور دلکش انداز میں لوگوں سے ملتے ہیں۔ ان کے پاس یہ خوبی بھی ہے کہ وہ سب کو مل کر اپنا بنا لیتےہیں۔ شاہ رخ خان کے انٹرویوز ہر کسی کے لیے باعث مسرت ہیں، ان کے لیکچر کو سن کر سامعین دم بخود ہوجاتے ہیں۔وہیں ان کا کام بھی ان کا حتمی ہتھیار ہے۔ پلکیت سمراٹ کہتے ہیں ان کی توجہ،عقل اور کام کے بارے میں ان کا انتھک رویہ اور خود پر ان کا غیر متزلزل یقین ہی اسے برانڈ شاہ رخ خان بناتا ہے۔ وہ اپنے کام کو بات کرنے دیتا ہے۔ اس نے ہمیشہ منفی تنقید اور ٹرولنگ کا جواب اپنے کام کے ذریعے دیا ۔ ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان عاجزی کے بادشاہ ہیں۔ وہ فلم انڈسٹری میں سب سے زیادہ شائستہ ستاروں میں سے ایک ہیں۔ جب ان کے بیٹے آریان خان کو منشیات کے مبینہ کیس میں گرفتار کیا گیا تھا اور وہ اپنے بیٹے سے ملنے جیل گئے ،جیل سے باہر آتے ہی باہر بیٹھے لوگوں کا انہوں نے ہاتھ جوڑ کر استقبال کیا۔ جب شاہ رخ خان دپیکا پڈوکون اور جان ابراہم کے ساتھ پٹھان کی شوٹنگ کے لیے اسپین روانہ ہوئے۔ ائیر پورٹ میں داخل ہونے سے پہلے انہوں نے اپنے ڈرائیور کو گلے لگایا اور ائیرپورٹ سیکورٹی افرادکو ہاتھ جوڑ کر سلام کیا۔ مداح ان کی عاجزی پر گامزن ہیں۔ جب اداکار دلیپ کمار کا انتقال ہوا ،وہ ان کے گھر گئے، گھر کے باہر پولیس اہلکارکو شاہ رخ نے سلام کیا۔ اداکار کا یہ انداز سب کو پسند آیا۔2019 میں، شاہ رخ خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ وہیل چیئر پر بیٹھے ایک مداح سے ملے اور گلے لگ گئے۔24 مارچ 2019ایک ہندوستانی مسافر کو مصری ایجنٹ کو رقم منتقل کرنے میں مشکل پیش آرہی تھی، لیکن اس نے یہ کہتے ہوئے اس کی بکنگ کروائی کہ وہ اس پر بھروسہ کرتا ہے کیونکہ وہ شاہ رخ خان کے ملک سے ہے۔ شاہ رخ خان نے سابق کرکٹرز آکاش چوپڑا، سریش رائنا اور پارتھیو پٹیل سے اس وقت معافی مانگ لی جب وہ حادثاتی طور پر کیمرے کے سامنے آگئے جب وہ SRH کے خلاف KKR کی جیت کے بعد لائیو شو کی شوٹنگ کر رہے تھے۔
کراچی جیوکے پروگرام ’’نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے مشیر اطلاعات وزیراعلیٰ...
اسلام آباد سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے گزشتہ 10 سال میں پاکستان میں ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کی آمدن اور ٹیکس کی...
کراچی وزارت داخلہ نے 8 فروری عام انتخابات کو موبائل اور انٹرنیٹ بند کرنے کی وجوہات بتانے سے انکار کردیا اور...
کراچی اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے انکشاف کیا ہے کہ غیرملکی سرمایہ کاروں نے 7کروڑ 80لاکھ ڈالر کی اپنی سرمایہ کاری...
مکہ مکرمہ سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ہیروئن اسمگل کرنے کے جرم پر ایک کو سزائے موت دے دی ہے۔وزارت نے کہا ہے...
کراچی متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان نے مرتضی وہاب کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست کے اندر...
کوئٹہپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں6اور7 ستمبر کی رات آپریشن...
کراچی جیوکے پروگرام ’’رپورٹ کارڈ‘‘ میں میزبان علینہ شیخ کے سوال کون سا فیصلہ درست ہے؟ ترامیم کو چیلنج کرنا...