تمام تقسیم کار کمپنیاں بشمول کے الیکٹرک زائد بلنگ میں ملوث، رپورٹ

01 اگست ، 2024

اسلام آباد ( آن لائن ) تمام تقسیم کار کمپنیاں بشمول کے الیکٹرک زائد بلنگ میں ملوث پائی گئی ہیں، نیپرا نے تمام کمپنیوں سے زائد بلنگ کے معاملے پر وضاحت طلب کر لی اورہدایت کی ہے کہ صارفین کو ریکارڈ شدہ اصل یونٹس کے ساتھ ایڈجسٹ کیا جائے اور 30دن میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔ نیپرا کے افسران نے اپریل تا جون 2024 کے دوران صارفین کو زائد بل موصول ہونے کے معاملے پراپنی رپوٹ مرتب کر کے اتھارٹی کو پیش کر دی، رپورٹ میں تمام تقسیم کار کمپنیاں بشمول کے الیکٹرک زائد بلنگ میں ملوث پائی گئی ہیں۔نیپرا اتھارٹی نے تمام تقسیم کار کمپنیوں بشمول کے الیکٹرک کو زائد بلنگ کے معاملے پر وضاحت طلب کر لی۔