کراچی( سید محمد عسکری) مالی بحران کا شکار وفاقی اردو یونیورسٹی نے معاہداتی اور یومیہ اجرت پر رکھے گئے 34غیر تدریسی ملازمین کو فارغ کردیا ہے فارغ کئے گئے ملازمین میں بے بی ڈے کیئر کی ڈائریکٹر، منتظم، آفس اسسٹنٹ، سرچر، جونیئر کلرک، لیب اسسٹنٹ، لیب اٹینڈنٹ، سیکورٹی گارڈ، نائب قاصد، ڈرائیور، کمپیوٹر آپریٹر، مالی اور خاکروب شامل ہیں یہ ملازمین سابقہ وائس چانسلرز کے ادوار میں بغیر کسی اشتہار کے رکھے گئے تھے مگر انھیں مستقل نہیں کیا گیا تھا،ان ملازمین کے معاہدے رواں سال جولائی میں ختم ہوئے تھے جن میں توسیع نہیں کی گئی اور مجسل (رجسٹرار) کی جانب سے برطرفی کا خط جاری کیا گیا جس میں ملازمین کے نام، عہدے اور تاریخ تکمیل ملازمت درج تھی اور لکھا تھا کہ ان کی معاہداتی اور یومیہ اجرت ملازمت اختتام پزیر ہوچکی ہے۔ وفاقی جامعہ اردو کے وائس چانسلر ڈاکٹر ضابطہ شنواری نے جنگ کو بتایا کہ وفاقی اردو یونیورسٹی مالی بحران کا شکار ہے، کوئی اضافی گرانٹ نہیں ملی ہے مستقل اور ریٹائرڈ ملازمین کو تنخواہیں دینے کے لیے رقم موجود نہیں ہے جب کہ سابق ادوار میں خلاف ضابطہ اور بلا ضرورت معاہداتی اور یومیہ اجرت پر درجنوں ملازمین کو رکھا گیا جو یونیورسٹی پر مالی بوجھ ہیں چناں چہ جن ملازمین کے معاہداتی اور یومیہ اجرت کی مدت ختم ہوتی جارہی ہے ان کو فارغ کیا جارہا ہے۔
کراچی گولڈ مارکیٹ، سونے کی قیمت میں 300روپے فی تولہ کی کمی، چاندی کی قیمت میں 16روپے فی تولہ کا اضافہ، عالمی...
کراچی کرنسی مارکیٹ ، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 10 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 13 پیسے تک بڑھ گئی،یورو کی قیمت میں 27...
کراچی پاکستان اسٹاک ایکسچینج، کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہونے اور دیگرمثبت خبروں کی وجہ سے کاروباری ہفتے کے اختتام...
اسلام آباد پاکستان ملٹری اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ کے 35 اسسٹنٹ اکاؤنٹس افسران کو گریڈ 17 سے گریڈ 18میں بطور...
اسلام آبادپاکستان پیپلز پارٹی انسانی حقوق سیل کے صدر فرحت اللہ بابر اور جنرل سیکرٹری ملائکہ رضا نے کہاہے کہ...
کراچی مہاجر قومی موومنٹ کے چیئر مین آفاق احمد نے کمشنر کراچی کی جانب سےدن کے اوقات میں شہر میں ہیوی ٹریفک...
کراچی چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کا ایکشن، ٹاؤن میں سابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن حنین میؤ کا آفس...
کراچی سندھ ہائیکورٹ نے ارسا کی تشکیل اور نہروں کی تعمیر کیلئے پانی کی دستیابی کے سرٹیفکیٹ کیخلاف درخواست...