کراچی ( رفیق مانگٹ) ہاردک پانڈیا سے علیحدگی کے بعد نتاسا سٹانکووچ نے سربیا میں بیٹے آگستیا کے ساتھ 30جولائی کو اس کی چوتھی سالگرہ منائی۔ اداکارہ نتاسا جس نے حال ہی میں کرکٹر ہاردک پانڈیا سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے، اس وقت اپنے آبائی ملک سربیا میں اگستیا کے ساتھ رہ رہی ہے۔ نتاسا آئے روز اپنے بیٹے کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتی ہیں۔کچھ دن پہلے نتاسا نے بیٹے کے ساتھ گھومتے ہوئے پوسٹ کیا تھا جس پر ہاردک بھی کمنٹ کرنے سے خود کو روک نہیں پائے، ایک بار بلکہ دو دو بار کم ہارٹ ایموجی کے سائن کو شیئر کیا۔نتاسا نے سوشل میڈیا پر اپنے بیٹے کی کی سالگرہ کی خصوصی تقریبات’’ہاٹ وہیلز تھیمڈ‘‘ کی جھلک شیئر کی۔ جس میں نتاشا کے خاندان کے افراد خوشی سے پانی کی بوتلیں اور کولڈ ڈرنکس کے کارٹن لا رہے تھے۔انہوں نے سوشل میڈیا پردل کو چھو لینے والا نوٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’میں اس دنیا کو آپ کی مہربان روح کو تبدیل نہیں ہونے دوں گی، تصویریں شیئر کرتے ہوئے نتاشا نے لکھا، ’’میرے بوبا آپ میری زندگی میں امن، محبت اور خوشی لائے ۔ میرے خوبصورت بیٹے، آپ ایک ایسی نعمت ہیں، بہت پیارے اور مہربان۔۔ ہمیشہ ایسے ہی رہو۔ہاردک پانڈیا نے بھی بیٹے کے ساتھ اپنی ایک ویڈیو شیئر کی اور انھیں ان کی سالگرہ پر مبارکباد د یتے ہوئے لکھا جرم میں میرے ساتھی کو سالگرہ مبارک ہو، میرا پورا دل، الفاظ سے بڑھ کر آپ سے محبت کرتا ہوں۔
تھرپارکرکارونجھر سیلابی ریلے میں ایک شخص ڈوب گیا، 10کو بچالیا گیا،تھر پارکر کے پہاڑی علاقے کارونجھر پر سیر...
تہران ایرانی صدر مسعود پزَشکیان نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے انہیں قتل کرنے کی کوشش کی۔ پزَشکیان نے امریکی...
اسلام آباد حکمرانی کے شعبے میں ایک دوسرے کے تجربات کے تبادلے اور اس موضوع پر بات چیت کے سلسلے میں، وفاقی...
کراچی بلدیہ عظمی کراچی نے شہر کے تمام قبرستانوں کو رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ میئر کراچی مرتضی وہاب نے...
لاہور سول سروسز اکیڈمی میں اقلیتی طلبہ کے لیے سی ایس ایس امتحان کی تیاری کے ضمن میں قومی آؤٹ ریچ پروگرام کا...
اسلام آباد وزیرِ اعظم کو ایف بی آر اور انٹیلی جنس بیورو کی جانب ٹیکس چوری اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف آپریشنز...
اسلام آباد پاکستان اور روس کے تھنک ٹینکس کے مابین مکالمے نے دوطرفہ اور کثیرالجہتی تعاون کے نئے افق تلاش کیے۔...
کراچیمہنگی دوائوں صحت سہولیات نے غریب کیلئے علاج بھی مشکل بنادیا۔ صحت کی تمام سہولیات مزید مہنگی ہوگئیں۔...