اسلام آباد (طاہر خلیل )خود کو نیب افسر ظاہر کر کے لوگوں کو بلیک میل کرنے والے13سےزائد افراد گرفتار کر لئے گئے ہیں ، گرفتاریاں اسلام آباد ، لاہور ، کراچی سمیت دیگر شہروںسے ہوئیں ، نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب ایس اوپیز کےمطابق نیب کسی کو فون کال نہیں کرتا ۔نیب نے خبر دار کر دیا کہ عوام دھوکےمیں نہ آ ئیں ، خود کو نیب اعلیٰ حکام ظاہر کر کے دھوکہ دینے والوں سے ہوشیا ررہیں نیب نے کہا کہ عوام النا س کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کچھ عناصر نیب اعلیٰ حکام کے روپ میں لوگوں کو فون / ایس ایم ایس / واٹس ایپ کال /جعلی خطوط ا ور دیگر ہتھکنڈوں کے ذریعے ہراساں کرنے اور سرکاری و کارباری افراد کو مجبور کر کے ان سے رقوم بٹورنے یا کسی قسم کی غیر قانونی رعایت حاصل کرنے میں ملوث پائے گئے ہیں۔ ان تمام ہتھکنڈوں سے بالواسطہ اور بلاواسطہ نیب کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
کراچی جیوکے پروگرام ’’نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے مشیر اطلاعات وزیراعلیٰ...
اسلام آباد سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے گزشتہ 10 سال میں پاکستان میں ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کی آمدن اور ٹیکس کی...
کراچی وزارت داخلہ نے 8 فروری عام انتخابات کو موبائل اور انٹرنیٹ بند کرنے کی وجوہات بتانے سے انکار کردیا اور...
کراچی اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے انکشاف کیا ہے کہ غیرملکی سرمایہ کاروں نے 7کروڑ 80لاکھ ڈالر کی اپنی سرمایہ کاری...
مکہ مکرمہ سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ہیروئن اسمگل کرنے کے جرم پر ایک کو سزائے موت دے دی ہے۔وزارت نے کہا ہے...
کراچی متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان نے مرتضی وہاب کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست کے اندر...
کوئٹہپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں6اور7 ستمبر کی رات آپریشن...
کراچی جیوکے پروگرام ’’رپورٹ کارڈ‘‘ میں میزبان علینہ شیخ کے سوال کون سا فیصلہ درست ہے؟ ترامیم کو چیلنج کرنا...