خانپورمہر:ڈاکوؤں اور پنجاب پولیس کے درمیان مقابلہ ،4ڈاکو مارے گئے

01 اگست ، 2024

خانپور مہر (رپورٹ:نذیر احمد)ڈاکوؤں اور پنجاب پولیس کے درمیان مقابلہ میں4ڈاکو مارے گئے جبکہ ایس ایچ او مقابلے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے شہید ،1اہلکار زخمی۔ تفصیل کے مطابق، ڈی پی او رحیم یارخان عمران احمد ملک کے مطابق سندھ پنجاب کے سرحدی علاقے ماچھکہ کے کچے میں حفاظتی بند کے قریب ہنی ٹریپ کے ذریعے اغوا کئے گئے شہری کی بازیابی کیلئے ڈاکوؤں اور پولیس کے مابین مقابلہ ہوا ہے جس میں شر گینگ کے چار ڈاکو مارے گئے ہیں جبکہ ایس ایچ او ماچھکہ رانا رمضان مقابلے دوران دلدل میں پھنس گئے گرمی اور حبس کی وجہ سے مقابلے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے شہید ہوگئے