کال سینٹر کے مالک کا اغوا اور90ہزار ڈالر تاوان وصولی،ایس آئی یو اہلکاروں کے خلاف مقدمہ

01 اگست ، 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سچل پولیس نے ایس آئی یو کےایس ایچ او اور اہلکاروں کے خلاف کال سینٹر کے مالک کو اغوا اور 90 ہزار ڈالر تاوان وصول کرنے کا مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس نے محمدعلی کی مدعیت میں مقدمہ الزام نمبر 1256/24بجرم دفعہ 365/A/34درج کیا ہے ۔مقدمہ میں مدعی نے بتایا کہ 9 جولائی کی صبح سوا پانچ بجے اسکیم 33 ٹیچر سوسائٹی سے ایک پولیس موبائل اور سلور کی کار میں پولیس کی وردیوں اور سادہ لباس افراد نے مجھے حراست میں لیا اور مجھے اغوا کرکے لے گئے اور پھر لیاری ایکسپریس وے پر پولیس موبائل سے اتار کر کار میں بیٹھا دیا۔ اس کے بعد انہوں نے میرا موبائل فون اور اسکا پاس ورڈ لے لیا اس کے بعد مجھے صدر آیس آئی یو لیکر چلے گئے ۔کچھ دیر بعد سیل سے وہ لوگ مجھےایک نامعلوم مقام پر لیکر چلے گئے جہاں انھوں نے کچھ گھنٹے رکھا اور دوبارہ ایس آئی یو لیکر آگئے ،میرے موبائل فون کے ذریعےمیرے موبائل فون کی اپیلیکشن سے 90 ہزار ڈالر ٹرانسفر کرکے مجھے پولیس موبائل میں بیٹھا کر سپر پائی وے جمالی پل پر پانچوں سو روپے اور میرا موبائل واپس دیں اور مجھے چھوڑ دیا ،مقدمہ مدعی نے ایس آئی یو کی تین افراد کو نامزد کیا جس میں ایس ایچ او ایس آئی سب انسپکٹر اختر،اے ایس آئی شہباز ،ایک کانسٹبل ،و دیگر پانچ صورت شناس کو نامز د کیا ہے ۔