کے پی حکومت کا ناران میں پھنسے سیاحوں کیلئے ریسٹ ہائوسز مفت کھولنے کا اعلان

01 اگست ، 2024

پشاور ( وقائع نگار ) خیبر پختونخوا حکومت نے ناران میں پھنسے سیاحوں کیلئے ناران اور بٹہ کنڈی میں موجود ٹورازم اتھارٹی کے ریسٹ ہائوسز مفت کھولنے کا اعلان کردیا ہے ، سیاحوں کی حفاظت کیلئے ٹورازم پولیس اور ٹورازم اتھارٹی کا سٹاف موجود ہےسیاحوں کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جائیگی کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے مطابق کہ سیاحوں کی حفاظت کیلئے ٹورازم پولیس اور ٹورازم اتھارٹی کا سٹاف موجود ہے ۔ڈی جی کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی تاشفین حیدر کے مطابق کہ ناران میں پھنسے سیاح رہائش کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں،سیاح کسی بھی مدد کیلئے محکمہ سیاحت کی ہیلپ لائن 1422پر رابطہ کر سکتے ہیں۔