کراچی (جنگ نیوز) جیوفلمز کی پیشکش، مانو اینی میشن اسٹوڈیوز کی تیار کردہ پاکستان کی پہلی ہاتھ سے تیار کردہ اینی میٹڈ خوبصورت فلم ”گلاس ورکر“ نے ریلیز ہونے کے بعد اوپننگ ویک اینڈ میں10ملین (ایک کروڑ) سے زیادہ بزنس کرکے تاریخ رقم کردی ہے۔ یہ فلم اس وقت پاکستان کے 30 سے زیادہ سینما گھروں اور 200 سے زیادہ اسکرینوں پر دھوم مچارہی ہے جبکہ پاکستان کی سب سے بڑی اینی میشن فلم کی شاندار تخلیق دیکھنے کیلئے شائقین کی بڑی تعداد سینما گھروں میں کا رُخ کررہی ہے۔ ”گلاس ورکر“ مانڈووی والا انٹرٹینمنٹ کے سربراہ ندیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ ”گلاس ورکر“ کا شاندار آغاز دیکھ کر نا صرف ہم بلکہ شائقین بھی بہت زیادہ خوش اور پُرجوش ہیں۔ ثابت ہوگیا ہے کہ پاکستانی عوام معیاری کام کو بے حد سراہتے ہیں۔
کراچی کرنسی مارکیٹ، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 10پیسے تک اور اوپن مارکیٹ میں 6پیسے تک بڑھ گئی،یورو کی قیمت...
کراچی گولڈ مارکیٹ، سونے کی قیمت میں 2300روپے فی تولہ کی کمی،عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 23 ڈالر فی اونس کی کمی...
کراچی پاکستان اسٹاک ایکسچینج، منافع کی خاطر فروخت کے دباؤ سے مارکیٹ میں منفی رحجان، کے ایس ای100انڈیکس میں 39...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے بھارتی حملوں سے نقصانات کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ تیارکرنے کی ہدایت کردی۔ذرائع کے...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کی رہنمااور شعبہ خواتین کی صدر کنول شوزب نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان...
اسلام آباد آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے حکومت پاکستان کی جانب سے اپریل 2025 میں منعقدہ مسابقتی بولی...
اسلام آباد ترک صدر رجب طیب اردگان نے پاکستان کی حمایت کا غیر متزلزل اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انقرہ ہر اچھے...
اسلام آباد پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے عالمی ہوابازی کے شعبے میں ایک اور بڑی کامیابی حاصل کر لی ۔ ڈی جی...