قطر کے وزیر اعظم کی امریکی وزیر خارجہ سے گفتگو

01 اگست ، 2024

ریاض (شاہدنعیم) قطر کے وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی اور امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے درمیان فون پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ تاکہ حماس کے سربراہ اسماعیل حانیہ کے قتل کے بعد بھی غزہ میں جنگ بندی اور اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے موضوعات پر باہمی مشاورت کی جا سکے۔ وزیر اعظم قطر شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی قطر کے وزیر خارجہ بھی ہیں اور اسرائیل و حماس کے درمیان ثالثی کے عمل میں مسلسل شریک رہے ہیں۔ انہوں نے نئی صورتحال میں وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کو فون کر کے تازہ ترین حالات پر خیالات کا تبادلہ کیا ہے۔