کراچی(نیوزڈیسک)امریکی ریاست پنسلوینا کے شہر فلاڈیلفیا کے شمالی علاقے کی ایک مسجد کے پاس گھات لگا کر ایک شخص کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔امریکی نیوز ایجنسی کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ گذشتہ روز منگل کی سہ پہر مسجد کے اندر جاتے ہوئے ایک شخص کو گولیاں ماری گئی ہیں۔فلاڈیلفیا کے پولیس چیف انسپکٹر سکاٹ سمال نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ علاقے میں نصب نگراں کیمروں کی فوٹیج میں دیکھا گیا ہے کہ ایک 43سالہ شخص ایک اور مرد کے ساتھ الاقصیٰ اسلامک اکیڈمی کی عمارت کی طرف جا رہا ہے۔ فلاڈیلفیا پولیس کی انکوائری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قریبی پارکنگ لاٹ میں موجود شوٹر ان دونوں کے پیچھے بھاگتا ہے اور ایک شخص پر گولیاں چلانا شروع کر دیتا ہے۔پولیس چیف نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والا متاثرہ شخص کے زمین پر گرنے کے بعد بھی اس پر گولی چلاتا رہا بعدازاں وہ پارکنگ میں موجود گاڑی میں فرار ہو گیا۔پولیس چیف انسپکٹر سکاٹ سمال نے کہا ’ واضح طور پر یہ ایک قسم کا قتل عام ہے۔موقع پر پہنچنے والے پولیس افسران نے شدید زخمی شخص کو پارکنگ میں گرا ہوا پایا جس کے سر، سینے اور جسم کے دوسرے حصوں پر گولیاں لگی تھیں تاہم ہسپتال پہنچانے پر اسے مردہ قرار دیا گیا۔
اسلام آباد اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے اورعملے نے یومِ پاکستان کے موقع پر حکومت اور پاکستانی عوامِ...
نیویارک پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ اور مغربی کنارے میں جاری اسرائیلی...
کابلافغانستان کی وزارت داخلہ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کی گرفتاری پر ایک...
دبئیدبئی نے سفری پابندی اور ملک بدری سے متعلق نئے قوانین متعارف کرادیے،خلیجی اخبار کیرپورٹکے مطابق دبئی نے...
کراچی جیو کے پروگرام’’ نیا پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے...
اسلام آباد اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اہم سنگ میل عبور ہو گیا، چین کی جانب سے پہلی مرتبہ اسلام آباد...
اسلام آباد محکمہ موسمیات نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے بیشتر حصوں میں براعظمی ہوا چل رہی ہے، جس کے نتیجے میں آج...
اسلام آبادوفاقی حکومت نے 4 لا افسران کو عہدے سے ہٹا دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ...