تمام شوگر ملز مالکان کو مشترکہ اسٹیٹمنٹ جمع کرانے کی ہدایت

01 اگست ، 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے شوگر ملز مالکان کے تنازع سے متعلق کیس میں تمام شوگر ملز مالکان کو مشترکہ اسٹیٹمنٹ جمع کرانے کی ہدایت کرتے سماعت 2اگست تک ملتوی کردی۔ شوگر ملز مالکان کے تنازع سے سندھ سے چینی کی ایکسپورٹ کھٹائی میں پڑ گئی۔ سندھ ہائیکورٹ نے جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کی درخواست پر جاری حکم امتناع میں توسیع کردی ۔جہانگیر ترین کی شوگر ملز کی جانب سے کین کمشنر سندھ کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی گئی۔ عدالت نے شوگر مل مالکان سے دو اگست تک جوائنٹ اسسٹیٹمنٹ طلب کرلیا ۔