الیکشن ایکٹ میں ترمیم پارلیمنٹ، عدلیہ محاذ آرائی کا عملی آغاز، تجزیہ کار

01 اگست ، 2024

کراچی (ٹی وی رپورٹ) الیکشن ایکٹ میں ترمیم پارلیمنٹ اور عدلیہ میں محاذ آرائی کا عمل آغاز ہے، پارلیمنٹ سپریم کورٹ کے فیصلے کو اوور رائٹ کرنے کیلئے قانون سازی نہیں کرسکتی، حکومت پارلیمنٹ کے ذریعے جو کوشش کر رہی اس میں کامیاب نہیں ہوگی، مسلم ممالک کو امریکا کی طرح فلسطین کی پشت پر ہونا چاہیے، اسماعیل ہنیہ کی شہادت افسوسناک واقعہ ہے، مسلم ممالک چیخ و پکار کے سوااور کر ہی کیا کرسکتے ہیں۔