راکٹ نے ہنیہ کو کمرے کے اندر براہ راست نشانہ بنایا، حماس رہنما

01 اگست ، 2024

کراچی (نیوز ڈیسک) حماس کے نائب سربراہ خلیل الحیا نے اپنے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا اعلان کرتے ہوئے حملے کی کچھ تفصیلات بتائی ہیں، تہران میں پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ راکٹ نے کمرے کے اندر گھس کر ہنیہ کو براہ راست نشانہ بنایا جہاں وہ موجود تھے۔ ہمیں اپنے ایرانی بھائیوں کی جانب سے مکمل تفتیش کا انتظار ہے، یہ ایک راکٹ تھا جس نے شیشے، کھڑکیاں اور کچھ دروازے اور چند دیواریں بھی تباہ کرڈالیں۔ اسی لئے یہ بات طے ہے کہ یہ ایک راکٹ تھا جسے اس گھر میں موجود عینی شاہدین نے بھی دیکھا۔