امریکا، کھیل کی دنیا میں نیا انقلاب، کرکٹ نے اربوں ڈالرز کے دروازے کھول دیئے

01 اگست ، 2024

کراچی(رفیق مانگٹ) امریکا میں کھیل کی دنیا میں نیا انقلاب،کرکٹ نے اربوں ڈالر کے دروازے کھول دیئے، ہندوستانی سرمایہ کاروں نے امریکا میں سو سال بعد کرکٹ کو زندہ کردیا،دنیا کی بڑی کمپنیوں کے سرکردہ ہندوستانیوں نے امریکا میں میجر لیگ کرکٹ قائم کی، جس میں 20 سرمایہ کاروں میں زیادہ تر ہندوستانی نژاد امریکی ہیں۔ ان اربوں ڈالر کا براہ راست فائدہ ہندوستان کو ہونے جارہا ہے، جہاں کرکٹ پہلے ہی صنعت کا درجہ رکھتی ہے، ان کےلئے امریکی دروزاے کھلنے سے مزید تقویت ملے گی۔ ان میں امریکا میں کرکٹ کے براڈ کاسٹ کے حقوق بھی اربوں ڈالر میں فروخت ہوں گے،مضبوط ایڈورٹائزنگ کمپنیاںاس میں پیش پیش ہوں گی۔