وزیر اعظم نے پائیدار ترقی کے اہداف کی نگرانی کیلئے کمیٹی قائم کردی

01 اگست ، 2024

اسلام آباد ( آن لائن ) وزیر اعظم شہباز شریف نے پائیدار ترقی کے اہداف کی نگرانی کےلئے کمیٹی قائم کردی۔وزیر اعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ایس ڈی جیز کے حصول کے لئے قائم کمیٹی کے چیئرمین مقررکئے گئے ہیں۔ایس ڈی جی کے حصول پر 27 رکنی کمیٹی نگرانی کرے گی۔