لنڈی کوتل (نمائندہ جنگ) گشت پر متعین پولیس پارٹی پر حملہ ، دو پولیس اہلکاروں ایک راہگیر سمیت تین افراد جاں بحق دو زخمی ہوگئے ۔جاں بحق ہونے والوں میں اے ایس آئی عالمزیب، سپاہی شیر عالم اور راہگیر نائب خان شامل ہیں جبکہ اے ایس آئی قومندان اور راہگیر رحمت زخمی ہو گئے، لنڈی کوتل میں چاروازئی چوکی میں تعینات پولیس اہلکاروں پر سدو خیل پھاٹک کے پاس واقع پٹرول پمپ کے قریب گشت کے دوران نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس سے اے ایس آئی عالمزیب سپاہی شیر عالم اور سول شخص نائب خان جاں بحق ہوگیا جبکہ اے ایس آئی قومندان اور پٹرول پمپ چوکیدار رحمت زخمی ہوگئے ہیں سرکاری ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ رات تقریبا" 12بجے مسلح افراد نے سدو خیل پھاٹک کے قریب خودکار ہتھیاروں سے حملہ کرکے پولیس اہلکاروں اور سویلین کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر عالمزیب خان آفریدی، اسسٹنٹ سب انسپکٹر قومندان آفریدی، کانسٹیبل شیر عالم ، راہگیر نائب شاہ اور رحمت خان شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو لنڈی کوتل منتقل کردیا گیا۔
اسلام آباد ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید میر غلام مصطفی شاہ نے قومی اسمبلی کا اجلاس آج منگل کی صبح 11 بجے تک...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف سے وابستگی رکھنے والےسابق وفاقی وزیر فواد چوہدری ایک مرتبہ پھر خبروں میں ہیں...
اسلام آباد حکومت اپوزیشن مذاکرات کے لیے بیک ڈور رابطے ختم، تحریک انصاف نے مذاکرات کے لیے سپیکر سے رابطہ نہ...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ ازبکستان سے ایک ہفتہ قبل پاکستانی کارکنوں کیلئے حکومت پاکستان نے...
اسلام آباد قومی اسمبلی میں پیر کو بھی کورم کی نشاندہی پر پی ٹی آئی کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ سپیکر قومی...
اسلام آباد پاکستان کی ٹیکسٹائل کی برآمدات جنوری 2025 میں سال بہ سال 15.85 فیصد بڑھ کر 1.686 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں،...
اسلام آ باد وفاقی بیوروکریٹس کیلئے خوشخبری ہے کہ وفاقی حکومت نے افسران کی گریڈ 20 اور 21 میں ترقی کیلئے سنٹرل...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف سے نکالے گئے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ کھسر پھسر پر قومی...