اسلام آباد( کامرس رپورٹر، نامہ نگار )خراب معاشی صورتحال کے باوجود وزیر اعظم نے دلیرانہ اقدام کردیا، وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی ، پٹرول کی قیمت میں 6روپے 17پیسے فی لٹر، ہائی سپیڈڈیزل کی قیمت میں 10روپے 86پیسے فی لٹر کمی کر دی گئی جبکہ مٹی کا تیل 6روپے 32پیسے فی لٹر اور لائیٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5روپے72پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دی ، وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق آئندہ 15روز کیلئے پٹرول کی نئی قیمت 269روپے43پیسےفی لٹر،ہائی سپیڈ ڈیزل 272روپے 77پیسے فی لٹر ، مٹی کا تیل 177روپے39پیسے فی لٹر اور لائیٹ ڈیزل آئل کی قیمت 160روپے53پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے، وزارت خزانہ کے مطابق گزشتہ 15روز کےد وران عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوںمیں ردوبدل دیکھنے میں آیا ، پٹرولیم مصنوعات کی مقامی قیمتوں میں اس کے مطابق کمی کی گئی ، اوگرا نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں اور کرنسی کی قدرکو دیکھتے ہوئے نئی قیمتیں مقرر کرنے کی سفارش کی ، ذرائع کے مطابق پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی 60روپے فی لٹر اورمٹی کے تیل پر پانچ روپے فی لٹر برقرار رہے گی ، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اگست سے 15اگست تک کےلیے کر دیاگیا ۔ادھر آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اگست کیلئے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 28 پیسے کا اضافہ کردیا جب کہ آئندہ ماہ کے لیے مائع قدرتی گیس (ایل این جی)کی قیمتوں میں 8.50 فیصد تک کمی کردی گئی،اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کےمطابق فی کلو قیمت میں 2 روپے 28 پیسے اضافے کے بعد ایل پی جی کی نئی فی کلو قیمت 233 روپے مقرر کردی گئی۔ایل پی جی کا 11.8 کلوگرام کا گھریلو سلنڈر 26 روپے 90 پیسے مہنگا ہوگیا۔
اسلام آبادقومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ،دہشتگردی کو3 ماہ میں قصہ پارینہ بنانے کا عزم ،شرکاء کا پاکستا ن سے...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف آج بدھ کو سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہونگے۔ وزیر اعظم 19 سے 22 مارچ تک سعودی...
اسلام آباد نائب وزیراعظم اسحاق ڈار 22 سے 24 اپریل تک بنگلہ دیش کا دورہ کرینگے ، بنگلا دیش کی قیادت سے ملاقات...
اسلام آباد پاکستان کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی برآمدات صرف فروری کے مہینے میں 305 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں، جو...
اسلام آباد سوشل میڈیا منفی پروپیگنڈا کے الزام میں کا رروائی کے سلسلے میں پی ٹی آئی کے 16 ارکان میں سے منگل کو...
اسلام آباد سات بڑے آئی پی پیز کی ٹیرف میں کمی کیلئے نیپرا منظوری کی درخواست، نئے ہائبرڈ ٹیک اینڈ پے ماڈل پر...
اسلام آباد شہری پٹرولیم مصنوعات پرٹیکس، ڈیوٹیزاورمارجن کےبوجھ تلےدب گئے۔پیٹرول پرایک سوسات روپے بارہ پیسے...
اسلام آباد منیارٹی ڈویلپمنٹ فنڈ : 39 ملین روپے کی 31 چھوٹی سکیمیں منظور، غیر مسلم عبادتگاہوں، صحت و تعلیمی...