وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت مہنگائی پر پھر اجلاس، پنجاب میں ملاوٹی دودھ کے خاتمے کیلئے خصوصی مہم شروع کرنے کا حکم

01 اگست ، 2024

لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف مہنگائی کے خاتمے کے لئے سرگرم ہیں۔ ایک ہی ہفتے میں دوسری بار اجلاس منعقد ہوا جس میں چکن دودھ کے نرخ میں مصنوعی اضافہ روکنے کے لیے جامع حکمت عملی پر غور کیا گیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے دودھ میں ملاوٹ کے خاتمے کے خصوصی مہم شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔ اجلاس میں چکن،دودھ کی سپلائی چین میکنزم اور نرخ کے تعین سے متعلق امور پر بریفنگ دی گئی اورتفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے نرخ کی مانیٹرنگ اور استحکام کے لئے مزید موثر نظام بنانے کی ہدایت کی۔