اسلام آ باد (رانا غلام قادر )وفاقی کابینہ نےپارلیمنٹیرینزکی تر قیاتی اسکیموں کی منظوری کے لیے27 رکنی اسٹرینگ کمیٹی تشکیل دے دی۔ وفاقی بجٹ میں ارکان قومی اسمبلی کے ترقیاتی منصو بوں کے لئے75 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں نائب وزیراعظم اوروزیر خارجہ اسحاق ڈار اسٹرینگ کمیٹی برائے ایس ڈی جیزکے چیئرمین مقرر کئے گئے ہیں ۔ قبل ا زیں اتحادی حکومت میں بطور وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اسٹرینگ کمیٹی کےچیئرمین تھے ۔اس مرتبہ انہیں یہ چیئر مین شپ نہیں دی گئی۔ نئی تشکیل کردہ اسٹرینگ کمیٹی میں سات وفاقی وزرا ء ‘نو ممبران قومی اسمبلی اور گیارہ بیورو کریٹس کو شامل کیا گیا ہے۔ وفاقی وزراء میںوزیر خارجہ اسحق ڈار (چیئر مین) کے علاوہ وفاقی منصو بہ بندی و ترقیات احسن اقبال‘ وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ ،وزیر تجارت جام کمال ‘وفاقی وزیر پاور اویس لغاری،وزیر نجکاری عبد العلیم خان ‘ وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز سالک حسین شامل ہیں۔
اسلام آباد بلوچستان جعفر ایکسپریس آپریشن کی تفصیلات کے حوالے سے آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل چوہدری...
لاہور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت اقلیتوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات...
اسلام آباد وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی نے وزارت کا چارج سنبھالتے ہی ذیلی اداروں کے ہنگامی...
اسلام آباد پیٹرولیم ڈویژن کے ایک سینئر عہدیدار نے دی نیوز کو بتایا کہ حکومت نے ایک اور ون ٹرم ایل این جی...
اسلام آباد وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں چینی وافر مقدار میں موجود ہے، بحران کے ذمہ داروں کو...
راولپنڈی ملک بھر میں آج ہفتہ15 مارچ کو یومِ تحفظ ناموسِ رسالت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔پاکستان...
اسلام آباد بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بڑھتی دہشت گردی کے تناظر میں کل جماعتی کانفرنس کے انعقاد میں PTI کو...
اقوام متحدہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اسلاموفوبیا کے دن مسلم اور غیرمسلم اراکین ممالک کے...