جامعہ زکریا کے سب انجینئر برخاست

01 اگست ، 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر)جامعہ زکریا کے سب انجینئرکو ڈیوٹی سے غیر حاضر ہونے پر نوکر ی سے برخاست کردیاگیا تفصیل کے مطابق یونیورسٹی پراجیکٹ ونگ میں تعینات سب انجینئر اسرار احمد ایک سال سے زائد عرصے سے غیرحاضر تھے،کئی بار ان کو نوٹس دیئے گئے، انکوائری میں الزامات ثابت ہونے پر نوکری سے برخاست کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا