کوٹ ادو:بیوی کیساتھ تعلقات کے شبے پر بھائی کو قتل کرنیوالا ملزم 10روزبعد گرفتار

01 اگست ، 2024

کوٹ ادو(نامہ نگار)بیوی کے ساتھ ناجائز تعلقات کے شبے پر بیوی اوربھائی پرکلہاڑی کے وار کر کے بھائی کو قتل اوربیوی کو شدید زخمی کرنے والا ملزم 10روزبعد گرفتارکرلیاگیا، تفصیل کے مطابق ضلع لیہ کے رہائشی بھٹی برادری کے ملازم حسین بھٹی اور اقبال بھٹی جو چوک سرور شہید کے چکنمبر 573 ٹی ڈی اےمیں چوہدری صابرحسین کےفارم پرکام کرتے تھے،20جولائی کی شب چھوٹے بھائی ملازم حسین نے غیرت کے نام پر اپنے بڑے بھائی 43سالہ محمد اقبال کومبینہ طور پرقتل کردیاتھاجبکہ اپنی بیوی کو شدید زخمی کر دیاتھا جو تاحال نشتر میں زیر علاج ہے، چوک سرور شہید پولیسنے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ملزم کو 10 روز بعد گرفتار کر لیا ہے۔