سوئی گیس ٹاسک فورس کی کارروائی ، 10کنکشن منقطع

01 اگست ، 2024

ملتان(سٹاف رپورٹر) سوئی ناردرن گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ڈائریکٹ استعمال کے ساتھ 10 کنکشن منقطع کردیئے، بوریوالا سے5 میٹر منقطع کر دیئے، ملتان سے 2 میٹر ٹیمپرنگ پر اور ایک میٹر سیل ٹیمپر مشکوک پر منقطع کیا گیا، ایک صارف جس کا میٹر منقطع تھا وہ رنگے ہاتھوں ڈائریکٹ گیس چوری کرتے ہوئے پایا گیا، اسکے علاوہ ایک گھریلو صارف اپنا کنکشن کمرشل مقاصد کے لئے استعمال کررہا تھا، اسکا میٹر بھی منقطع کردیا گیا، ٹاسک فورس نے ایک سے زائد گھروں کو گیس دینے کے جرم میں5 گھروں کی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں۔