محترمہ فاطمہ جناحؒ کی زندگی کا ہر لمحہ خواتین کے لئے مشعل راہ ہے:نعیم اقبال نعیم

01 اگست ، 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر ) سماجی رہنما و صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم نے کہا ہے کہ محترمہ فاطمہ جناح ؒ ایک اصول پسند ، اسلام پسند ، روایت پسند اور سراپا محبت خاتون تھیں ان کی زندگی کا ہر ہر لمحہ آج کی خواتین کے لئے مشعل راہ ہے قوم نے انہیں ماں کا درجہ دیا مادر ملت کا مقام ملنا صرف انکا ہی نہیں بلکہ ملک و قوم کا بھی اعزاز ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مادر ملت محترمہ فاطمہ جناحؒکی 132 ویں سالگرہ کے موقع پر کیا۔