خواتین یونیورسٹی میں داخلوں کی تاریخ میں 15اگست تک توسیع

01 اگست ، 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر)خواتین یونیورسٹی میں نئے سیشن میں داخلے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ، مددگار ڈیسک بھی قائم کردیاگیا، وائس چانسلر نے داخلے کی تاریخ میں توسیع کردی ہے، اب طالبات داخلہ فارم 15اگست تک جمع کراسکتی ہیں ، بی ایس 4سالہ پروگرام مارننگ ایوننگ کلاسز اے ڈی پی 2سالہ پروگرام اور پوسٹ گریجوایٹ کلاسز میں داخلے کئے جائیں گے ،داخلہ فارم یونیورسٹی ویب سائٹ سے ڈاون لوڈ کئے جاسکتے ہیں، بی ایس 4 سالہ پروگرام میں 28مضامین میں داخلے اور ایم فل پروگرام کےلئے 24مضامین متعارف کرائے گئے ہیں جبکہ پی ایچ ڈی کے لئے 11مضامین میں داخلے ہوں گے، فارم ڈی 5سالہ پروگرام میں صبح شام کی کلاسز میں داخلے ہوں گے جبکہ 16مضامین میں ڈپلومے کرائے جائیں گے جن کادورانیہ 6 ماہ سے ڈیڑھ سال تک ہوگاہرمضامین کی 10 سیٹیں سیلف فنانس پر رکھی گئی ہیں ۔