خیبرپختونخوا کے ادویات اسکینڈل میں مزید چونکا دینے والے انکشافات

01 اگست ، 2024

پشاور ( ارشدعزیز ملک )خیبر پختونخوا کی ادویات کے سکینڈل کی مزید چونکا دینے والی تفصیلات سامنے آگئیں ہیں۔ 800 اشیاء میں سے صرف 26 ادویات اور طبی سامان کے موازنہ سے قومی خزانے کو چونکا دینے والے نقصانات کا انکشاف ہوا ہے۔ صوبائی حکومت کو صرف 26 اائٹم کی خریداری میں تقریباً 3ارب روپے سےزائد کا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑا ہے۔خیبر پختونخوا حکومت کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے اسےغلط خریداری اور بد انتظامی قرار دیا تھا اور وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے واقعہ کی اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا حکم دے رکھا ہے ۔