کراچی( سید محمد عسکری) مالی بحران کا شکار وفاقی اردو یونیورسٹی نے معاہداتی اور یومیہ اجرت پر رکھے گئے 34 غیر تدریسی ملازمین کو فارغ کردیا ہے۔ فارغ کئے گئے ملازمین میں بے بی ڈے کیئر کی ڈائریکٹر، منتظم، آفس اسسٹنٹ، سرچر، جونیئر کلرک، لیب اسسٹنٹ، لیب اٹینڈنٹ، سیکورٹی گارڈ، نائب قاصد، ڈرائیور، کمپیوٹر آپریٹر، مالی اور خاکروب شامل ہیں ۔ یہ ملازمین سابقہ وائس چانسلرز کے ادوار میں بغیر کسی اشتہار کے رکھے گئے تھے مگر انھیں مستقل نہیں کیا گیا تھا،ان ملازمین کے معاہدے رواں سال جولائی میں ختم ہوئے تھے جن میں توسیع نہیں کی گئی اور مجسل (رجسٹرار) کی جانب سے برطرفی کا خط جاری کیا گیا جس میں ملازمین کے نام، عہدے اور تاریخ تکمیل ملازمت درج تھی اور لکھا تھا کہ ان کی معاہداتی اور یومیہ اجرت ملازمت اختتام پزیر ہوچکی ہے۔ وفاقی جامعہ اردو کے وائس چانسلر ڈاکٹر ضابطہ شنواری نے جنگ کو بتایا کہ وفاقی اردو یونیورسٹی مالی بحران کا شکار ہے۔
ملتان پنجاب بھر میں نہم سالانہ امتحانات 2025 کا آغاز ،امتحانات میں شفافیت برقرار رکھنے کےلئے سات مختلف سکواڈ...
اسلام آبادوزیراعظم محمد شہباز شریف نے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکوکو7ویں بار یہ عہدہ سنبھالنے پر...
لاہور پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا پانچواں اور آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل آج...
راولپنڈی انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے موجودہ ملکی سکیورٹی صورتحال کے تناظر میں بین الصوبائی...
کراچی مودی اور ٹرمپ ارب پتیوں کے ساتھ کس طرح الگ سلوک کرتے ہیں، دونوں نے سیاسی مقاصد کے لئے صنعتکاروں کو...
پشاور پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا مضبوط الائنس بننے جا رہا ہے، آئین کی...
اسلام آباد چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبرانِ کمیشن کی تعیناتی میں تاخیر کیخلاف قومی اسمبلی اور سینیٹ میں...
کراچیبھارت کی سابق ورلڈ چیمپئن باکسر سٓویتی بُورا نے پولیس اسٹیشن میں اپنے شوہرکبڈی پلیئر دیپک نواس ہودا پر...