شاہ رخ خان، عاجزی اور انکساری نے انہیں فلمی دنیا کا شہنشاہ بنادیا

01 اگست ، 2024

کراچی(رفیق مانگٹ) شاہ رخ خان بالی وڈ کے سپرا سٹارز میں سے ایک ہیں، جن کے دنیا بھر میں کروڑوں مداح ہیں، وہ فلم انڈسٹری میں سب سے زیادہ شائستہ ستاروں میں سے ایک ہیں۔ان کی کامیابی کا راز کیا ہے؟1988 میں، ٹیلی ویژن اتنے عام نہیں تھے جتنے آج ہیں۔ دوردرشن پر کبھی کبھار، ایک کمزور لڑکا ابھیمنیو رائے کا کردار ادا کرتا ہوا ایک شو میں نظر آتا، جس کا نام ’’فوجی‘‘ تھا۔ کوئی روایتی اچھی شکل نہیں ، نہ ہی شو بز دنیا میں اس قسم کی پشت پناہی یا علم تھا جو اس کے ہم عصروں کے پاس تھا۔ درحقیقت بظاہر اس میں کوئی خاص بات نہیں تھی۔ یہ شو ہٹ ہو گیا اور ساڑھے تین عشروں کے بعد یہ کمزور لڑکا دنیا کے بڑے سپر اسٹارز میں سے ایک ہے۔