خدیجہ شاہ کا امریکی شہریت ترک،پی ٹی آئی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان

01 اگست ، 2024

لاہور(خصوصی رپورٹر) سوشل ایکٹوسٹ خدیجہ شاہ نے تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کی پیشکش قبول کرتے ہوئے امریکی شہریت ترک کرنے کا اعلان کردیا۔ سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں خدیجہ شاہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی مخصوص نشست کی پیشکش قبول کر لی جب تک میری دوہری شہریت کا مسئلہ حل نہیں ہو تا، میں نے مہرالنساء سجاد کو اپنی نمائندگی کے لیے نامزد کیا ہے ۔