شجاع آباد ،بچوں سے پیپر چیک کرانے کا معاملہ تحقیقاتی کمیٹی نے 6افراد کا ریکارڈ طلب کرلیا

01 اگست ، 2024

شجاع آباد (نامہ نگار) بچوں سے پیپر چیک کرانے کا معاملہ،تحقیقاتی کمیٹی نے 6افراد کا ریکارڈطلب کر کے حقائق جمع کرنا شروع کر دئیے،دوسری جانب بچوں کے والدین نے غم وغصہ کااظہار کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ بچوں کے مستقبل کے لئے لاکھوں روپے خرچ کرتے ہیں جبکہ تعلیمی سسٹم کی کالی بھیڑوں نے چند سکوکی خاطر گھناؤنا کھیل رچا رکھا ہے جس سے بچوں کا مستقبل تاریک ہورہا ہے، چیئرمین ملتان بورڈ حافظ محمد قاسم کا کہنا ہے پیپر مارکنگ سنٹر سے پیپر باہر لے جانااور غیر متعلقہ افراد کا سنٹر میں داخلہ سختی سے منع ہوتا ہے ، ایساکرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔