نشتر سے وارڈز کی منتقلی، سیکرٹری ہیلتھ اور وی سی نشتر میڈیکل یونیورسٹی 6اگست کو عدالت طلب

01 اگست ، 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر ہسپتال سے آرتھوپیڈک اور نیورو سرجری وارڈز ختم کرنے کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے سیکرٹری سپیشلائزڈہیلتھ کیئر پنجاب اور وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کو 6 اگست کو اصالتاً عدالت میں طلب کر لیا، عدالت عالیہ میں شہباز شریف نامی شہری کے توسط سے ایڈووکیٹ آصف علی چوہدری نے دلائل پیش کیے اور مؤقف اختیار کیا کہ حکومت نے نشتر ہسپتال سے 25 جولائی کو آرتھوپیڈک اور نیورو سرجری وارڈز کو ختم کرنے کا مراسلہ جاری کیا ہے، نشتر ہسپتال سے نشتر ٹو ہسپتال کا فاصلہ 30 کلومیٹر ہے۔