ملتان شہر میں بارش ماپنے کے آلات نصب کرنے کے احکامات جاری

01 اگست ، 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) واسا ملتان کی جانب سے ملتان شہر میں بارش مانپنے کے آلات کی شدید کمیکا نوٹس لیتےہوئے ایم ڈی واسا نے مزید بارش مانپنے کے آلات نصب کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں اور اس ضمن میں انتظامیہ کو فوری طور پر ناردرن بائی پاس ، وہاڑی چوک اور دیگر علاقوں میں بارش مانپنے کے آلات لگانے کی ہدایت کردی ہے ، بتایا گیا ہے کہ ملتان میں صرف تین بارش مانپنے کے آلات کام کر رہے ہیں، یہ آلات چونگی نمبر 9، کڑی جمنداں، پرانا شجاع آباد روڈ پر نصب ہیں۔