انڈس موٹر کمپنی کا میک ان پاکستان ٹیوٹا گاڑیاں برآمد کرنے کا اعلان

01 اگست ، 2024

اسلام آباد (کامرس رپورٹر) ملکی برآمدات کے فروغ میں ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے انڈسموٹر کمپنی نے میک ان پاکستان ٹیوٹا گاڑیاں برآمد کرنے کا اعلان کردیا۔ کمپنی کی برآمدی لائن اپ میں ٹیوٹا فورچیونر، ہائی لکس اور کرولا کراس ماڈلز گاڑیوں کو اوشیانا ممالک کو برآمد کیا جائے گا۔ اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں اعلان کیا گیا کہ پہلے مرحلے میں پاکستانی تیار کردہ گاڑیاں ’’ٹیوٹا‘‘ برآمد کی جائیں گی۔