ملتان ،بیلف پر فائرنگ کرنیوالے کانسٹیبل کو 22 سال اور اے ایس آئی کو 4 سال قید و جرمانہ

01 اگست ، 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) ہائیکورٹ کے بیلف پر فائرنگ اور شہری کو حبس بے جا میں رکھنے والے پولیس کانسٹبل کو 22 سال، اے ایس آئی کو 4 سال قید و جرمانہ،انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کرم پور تھانے کے کانسٹیبل تنویر احمد کو مجموعی طور پر 22 سال قید اور ساڑھے 14 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی، اے ایس آئی محمد ادریس کو 4 سال قید اور ڈیڑھ لاکھ روپے معاوضے کی سزا سنائی، انسپکٹر ناصر محمود اور کانسٹیبل سعید احمد کو بری کر دیا، پولیس تھانہ کرم پور میں پولیس ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔