ملتان ، ٹرین کی ٹکر سے36سالہ شخصہلاک،کرنٹ لگنے سے لڑکی جاں بحق

01 اگست ، 2024

ملتان( سٹاف رپورٹر )ٹرین کی ٹکر سے 36 سالہ شخص ہلاک،کرنٹ لگنے سے لڑکی جاں بحق ۔ریلوے ملازم محمد ہاشم نے پولیس سیتل ماڑی کو اطلاع دی کہ نامعلوم شخص ٹرین کی ٹکر سے جاں بحق ہوگیا ،پولیس نے موقع پر پہنچ کر متوفی کی نعش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے نشتر ہسپتال کے سرد خانے منتقل کردی ۔سٹی جلالپور کے علاقے چکی موڑ ملنگ کالونی کےمحمد رفیق کی بیٹی سمیرا بی بی گھر میں الیکٹرک کولر کی تار لگا رہی تھی کہ اچانک کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گئی۔