غزہ کے طلبہ کا پاکستان میں داخلہ،چار میڈیکل اداروں سے مدد مانگ لی

01 اگست ، 2024

کراچی(سید محمد عسکری) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے وزارت خارجہ کی مدد سے غزہ میں اسرائیلی بمباری سے متاثرہ میڈیکل اور ڈینٹل طلباء کی کلینکل انٹرنشپ پاکستانی میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں اور اسپتالوں میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت غزہ کے میڈیکل اور ڈینٹل طلبہ پاکستان کے تسلیم شدہ اسپتال میں اپنی کلینیکل انٹرن شپ مکمل کر سکیں اور انھیں رہائش بھی فراہم کی جائے گی اس سلسلے میں پی ایم ڈی سی کے صدر ڈاکٹر رضوان تاج کی ہدایت پر رجسٹرار نے چار میڈیکل اداروں سے مدد مانگ لی ہے جن میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اسلام ّآبادکے ڈین، راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر، شفاء تعمیر ملت یونیورسٹیاسلام آباد کے وائس چانسلر اور فاونڈیشن میڈیکل کالج راولپنڈی کے ڈین شامل ہیں ان چاروں اداروں کو رجسٹرار پی ایم ڈی سی کے رجسٹرار کی جانب سے ایک خط تحریر کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جنگ زدہ فلسطینی سرزمین غزہ میں جاری صورتحال اور غزہ میں بیشتر طبی تعلیمی اداروں کی تباہی کے فلسطینی طلبہ کے لیے کوئی نظام موجود نہیں ہے کہ وہ اپنی طبی تعلیم مکمل کر سکیں۔ ان حالات کے پیش نظر، غزہ کے متعدد میڈیکل اور ڈینٹل کے طلباء اپنی تعلیم جاری رکھنے اور کلینکل انٹرنشپ حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PM&DC) وزارت کی رہنمائی کے ساتھ فارن افیئرز نے انسانی ہمدردی کے جذبے کے طور پر غزہ کے ان طلباء کی مدد کے می لیے تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہ پاکستان کے تسلیم شدہ اسپتال میں اپنی کلینیکل انٹرن شپ مکمل کر سکیں خط میں مزید کیا گیا ہے کہ PM&DC طلباء کے گروپس کے لیے آپ کی مدد چاہتا ہے۔