مظفرگڑھ، سوشل سیکورٹی ہسپتال کے فنڈز میں کروڑوں کے گھپلے کا انکشاف، ایم ایس معطل

01 اگست ، 2024

مظفرگڑھ (نمائندہ جنگ)  مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے بنائے جانے والے سوشل سکیورٹی ہسپتال میں مزدوروں کے فنڈز میں بھی کروڑوں روپے کے مبینہ گھپلوں کے انکشاف، ایم ایس معطل انکوائری شروع، تفصیل کے مطابق مزدوروں کی خون پسینے کی کمائی سے چلنے والے سوشل سکیورٹی ہسپتال میں تعینات انتظامی افسران نے مزدوروں کے علاج معالجے کے فنڈز میں مبینہ طور پر کروڑوں روپے گھپلے کرکے جیبیں بھر لیں، ذرائع کے مطابق ہسپتال کے فنڈز اور ادویات میں گھپلوں پر ایم ایس مبشر کو معطل کرکے انکوائری شروع کردی گئی ہے جب کہ پرچیزر نوید بھٹی اور فنانس آفیسرکی ملی بھگت سے بھی مبینہ طور پر لاکھوں کے فراڈ کے انکشافات سامنے آئے ہیں، دوسری جانب سوشل سیکورٹی ہسپتال میں ایک بار پھر شام کے اوقات میں ڈائیلیسز کی سروس بند کر دی گئی ہے ۔