طلاق جاری ، بھارتی کرکٹر پانڈیا اور بیوی کی محبت چھوٹے بچے کی خاطر جاگ اُٹھی؟

01 اگست ، 2024

کراچی ( رفیق مانگٹ) ہاردک پانڈیا سے علیحدگی کے بعد نتاسا سٹانکووچ نے سربیا میں بیٹے آگستیا کے ساتھ 30 جولائی کو اس کی چوتھی سالگرہ منائی۔ اداکارہ نتاسا جس نے حال ہی میں کرکٹر ہاردک پانڈیا سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے، اس وقت اپنے آبائی ملک سربیا میں اگستیا کے ساتھ رہ رہی ہے۔ نتاسا آئے روز اپنے بیٹے کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتی ہیں۔کچھ دن پہلے نتاسا نے بیٹے کے ساتھ گھومتے ہوئے پوسٹ کیا تھا جس پر ہاردک بھی کمنٹ کرنے سے خود کو روک نہیں پائے، ایک بار بلکہ دو دو بار کم ہارٹ ایموجی کے سائن کو شیئر کیا۔نتاسا نے سوشل میڈیا پر اپنے بیٹے کی کی سالگرہ کی خصوصی تقریبات’’ہاٹ وہیلز تھیمڈ‘‘ کی جھلک شیئر کی۔