ملتان اور وہاڑی میں پولیس مقابلےدو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

01 اگست ، 2024

ملتان، وہاڑی (سٹاف رپورٹر، نمائندہ جنگ) ملتان پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، وہاڑی پولیس مقابلے میں ریکارڈ یافتہ ملزم زخمی ہو گیا، تفصیل کے مطابق ملتان پل جھکڑ کے قریب اے ایس آئی عامر صیام دیگر اہلکاروں کے ہمراہ موجود تھا کہ اچانک موٹرسائیکل سوار تین ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہوئے فائرنگ شروع کر دی، پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی، ایک ملزم اپنے ساتھیوں کی گولیوں کی زد میں آ کر زخمی ہو گیا، وہاڑی پولیس ترجمان کے مطابق موٹر سائیکل چھین کر فرار ہونیوالے 3 نامعلوم ملزمان کا پولیس نے تعاقب کیا، پراچہ فارم کے نزدیک ملزمان نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی، ایک نامعلوم ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہو گیا، دو فرار ہو گئے، زخمی ڈاکو سے دانیوال کے علاقہ سے چھینی گئی موٹر سائیکل اور پسٹل برآمد کر لیا گیا، پڑتال ریکارڈ پر زخمی ملزم کی شناخت اوکاڑہ کے عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے زخمی ہونے والا ملزم لاہور اور اوکاڑہ کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور چوری سمیت 33 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ نکلا۔