پبلک سکولز ری آرگنائزیشن پروگرام فیز ون کے نتائج کا اعلان

01 اگست ، 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر)پبلک سکولز ری آرگنائزیشن پروگرام فیز ون کے نتائج کا اعلان، کامیاب درخواست گزاروں کی لسٹیں پیف کی ویبسائٹ پر اَپلوڈ کر دی گئیں، پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے صدر دفتر میں پبلک سکولز ری آرگنائزیشن پروگرام کی سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہو ا، جس میں پبلک سکولز ری آرگنائزیشن پروگرام فیز وَن کے نتائج کا اعلان کیا گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس آر پی فیز ون میں 5 ہزار 63 8 سرکاری سکولوں کو بحال کیا جائے گا۔