ملتان ،کورٹ ٹکٹ فیس میں اضافے کیخلاف وکلا کا احتجاجی مظاہرہ،آج ہڑتال کا اعلان

01 اگست ، 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر)کورٹ ٹکٹ فیس میں اضافے کیخلاف وکلا کا احتجاجی مظاہرہ، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام وکلاء چوک کچہری پر جمع ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،وکلاء نے پنجاب حکومت کے خلاف نعرے لگائے ،جبکہ فنانس ایکٹ میں ترمیم کے فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ ڈسٹرکٹ بار ملتان کے صدر عمران خاکوانی اور جنرل سیکرٹری سید عارف شاہ نے کہا ہے کہ وکلا آج عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے اور چوک کچہری پر دھرنا دیں گے وکلا کی ہڑتال عوام کے لیے ہے۔