بجلی صارفین کی شکایات کے فوری ازالے کیلئے ’’نیپرا آسان اپروچ‘‘ ایپ متعارف

01 اگست ، 2024

ملتان(سٹاف رپورٹر) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین کی شکایات کے فوری ازالے کے لیے ’’نیپرا آسان اپروچ‘‘ موبائل ایپلی کیشن متعارف کروادی ہے، میپکو ریجن کے صارفین اپنی بجلی سے متعلق شکایات نیپرا کے ذریعے حل کروانے کے لیے گھربیٹھے نئی متعارف کروائی گئی موبائل ایپ سے مستفید ہوسکتے ہیں، اس حوالے سے چیف انجینئر او اینڈ ایم ڈسٹری بیوشن میپکو انجینئر محمد شہزاد راعی نے کہا ہے کہ نیپرا حکام نے صارفین کے مسائل کے فوری حل کے لیے ’’آسان اپروچ ایپ‘‘ میں ”بجلی کے مسائل کا حل، ہر وقت /بروقت“ کا سلوگن بھی متعارف کروایاہے، ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے 13اضلاع کے تمام کیٹگریز کے بجلی صارفین گوگل پلے سٹور سے موبائل ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔